باپ نے اپنے بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گھریلو زبانی تکرار پر والد نے اپنے بیٹے اور بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
Webdesk
|
14 Mar 2024
صوابی میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جب باپ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق صوابی کے تھانہ کالوخان کی حدود میں ناظم آباد ترکئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گھریلو زبانی تکرار پر والد نے اپنے بیٹے اور بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا فیصل سعید اور بہو کلثوم فیصل جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق والد نے بیٹے کے ساتھ زبانی تکرار پر فائرنگ کی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے کالوخان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment