19 mins ago
ابراہیم کی موت، نیپا چورنگی حادثے کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2025
گلشن اقبال نیپا کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کا گٹر کے میں گرنے کے واقعہ میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عطمیٰ کراچی نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کردی۔
سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا اور پھر بچے کی لاش گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے برآمد ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معائنے میں ثابت ہوا حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں، جس کی کھدائی کی وجہ سے نالے کا پورا نکاسی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عارضی دو فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ریڈ لائن منصوبے کی جانب سے ایک جگہ مین ہوم کھلا رہنے سے سانحہ ہوا۔
میونسپل سروسز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ترقیاتی کام کے دوران اس طرح کا طریقہ کار اور غیرمعیاری ڈھکن کبھی کے ایم سی نے استعمال نہیں کیے جبکہ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا اور کھدائی کرنے کے بعد کی صورت حال کو نظر انداز کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی مارٹ انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ غفلت کیوجہ سے بچہ گٹر میں گرا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے لیے کیے گئے گڑھوں کو مکمل بھر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment