بیٹے کی خواہش، سفاک شخص نے بیٹی کا معلوم ہونے پر نوزائیدہ اور ماں کو قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2024
جڑانوالہ میں ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو یہ جاننے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت ایمن فاطمہ کے نام سے ہوئی جو دو بیٹیوں کی ماں تھی اور ملزم اس بار بیٹے کا خواہش مند تھا۔
ملزم ندیم سجاد اور اس کی بہن پھول نے نومولود بچے کی جنس معلوم ہونے پر ایمن کو لاٹھیوں اور گھونسوں کا استعمال کرتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایمن اور اس کی نوزائیدہ بیٹی کی موت واقع ہوئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعہ جڑانوالہ کے علاقے کھریاں والا میں پیش آیا۔ تاہم مقتولہ کے بھائی مدثر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر سنگین جرم کے الزام میں ندیم اور پھول کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment