بیوی سے خلع کروانے والے شخص کے 3 بچوں کو سابق شوہر نے اغوا کرلیا

بیوی سے خلع کروانے والے شخص کے 3 بچوں کو سابق شوہر نے اغوا کرلیا

بچے بازیاب ہوگئے، مقدمہ درج
بیوی سے خلع کروانے والے شخص کے 3 بچوں کو سابق شوہر نے اغوا کرلیا

Webdesk

|

18 Dec 2023

پولیس نے چار دن قبل سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد اغوا ہونے والے 3 بچوں کو کراچی کے علاقے گلشن حدید سے بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق 13 دسمبر کو ایک خاتون قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر سے تین کمسن بچوں کو اغوا کرکے لے گئی تھی جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بازیاب کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ماسٹر مائنڈ ملزم کی متاثرہ بچوں کے والد نے 3 سال قبل اس کی بیوی کے درمیان خلع کرائی تھی جس پر ملزم نے بدلہ لینے کیلئے 2 خواتین سمیت تین افراد کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کیا۔ 

پولیس نے بچوں کو کراچی سے بازیاب کروا کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!