شوہر جانوروں جیسا سلوک کرتا ہے، ڈاکٹر نبیحہ علیحدگی کیلیے عدالت چلی گئیں

شوہر جانوروں جیسا سلوک کرتا ہے، ڈاکٹر نبیحہ علیحدگی کیلیے عدالت چلی گئیں

خلع کی درخواست پر سماعت، عدالت نے نوٹسز جاری کردیے
شوہر جانوروں جیسا سلوک کرتا ہے، ڈاکٹر نبیحہ علیحدگی کیلیے عدالت چلی گئیں

Webdesk

|

21 Jul 2026

 ماہر نفسیات اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ڈاکٹر نبیحہ علی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے شوہر ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں، جس کے باعث ان کے لیے ازدواجی زندگی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے خلع کی ڈگری جاری کرنے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

فیملی کورٹ میں کیس کی سماعت فیملی جج انشاء یوسف نے کی۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقِ مخالف کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔

ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر حارث کھوکھر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شوہر کا کردار بھی مناسب نہیں اور ان کے رویے کی وجہ سے درخواست گزار مزید اس رشتے کو برقرار نہیں رکھ سکتیں۔ ڈاکٹر نبیحہ علی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے تاکہ وہ اس ازدواجی تعلق کا خاتمہ کر سکیں۔

عدالت نے درخواست پر فریقِ مخالف سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک کارروائی ملتوی کر دی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!