رجب بٹ نے اہلیہ سے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی

رجب بٹ نے اہلیہ سے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی

کچھ عرصے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعوی کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے
رجب بٹ نے اہلیہ سے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی

Webdesk

|

21 Jul 2026

لاہور: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوئے تاہم طلاق کی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

کچھ عرصے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعوی کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

رجب بٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اپنی نئی ویڈیو میں اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اس کے بعد اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، لیکن طلاق ضرور ہو گی۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کریں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے مگر عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے؟ جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے آثار نظر نہیں آتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!