ڈکیتی واردات کے دوران خواتین سے اجتماعی زیادتی

ڈکیتی واردات کے دوران خواتین سے اجتماعی زیادتی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا
ڈکیتی واردات کے دوران خواتین سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2025

پنجاب کے علاقے کمالیہ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!