ڈالمیا روڈ پر قائم ہوٹل کی تجاوزات مسمار

ڈالمیا روڈ پر قائم ہوٹل کی تجاوزات مسمار

کنٹومنٹ بورڈ فیصل کی جانب سے بڑے پیمانے پر انکروچمنٹ آپریشن کر کے جگہ خالی کرلی گئی
ڈالمیا روڈ پر قائم ہوٹل کی تجاوزات مسمار

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2025

کراچی کے ڈالمیا روڈ پر واقعہ ملینیم مال کے سامنے فٹ پاتھ پر قائم کیے گئے ریسٹورنٹس کو انکروچمنٹ آپریشن کر کے ختم کردیا گیا۔

 کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی جانب سے بڑے پیمانے پر چلائے جانے والے انکروچمنٹ آپریشن کے دوران مسمار ان ہوٹلوں کی جانب سے گھیری گئی جگہ کو مسمار کیا گیا۔

کنٹومنٹ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اسکوائر ون مال کے سامنے واقعہ ریسٹورنٹس کو مسمار ہوتے دکھایا گیا ہے، جو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک پر واقع ہیں۔

اسکے علاؤہ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بھٹائی کالونی میں غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی انکرچمنٹ آپریشن شروع کیے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں کلفٹن، ڈیفنس، درخشاں اور گزری میں بھی انکروچمنٹ آپریشن کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!