ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکو بکروں سے لدا ٹرک اور شہری سے 20لاکھ چھین کر فرار

ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکو بکروں سے لدا ٹرک اور شہری سے 20لاکھ چھین کر فرار

پولیس نے چھینے جانے والا ٹرک لاوارث حالت میں برآمد کرلیا ۔
ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکو بکروں سے لدا ٹرک اور شہری سے 20لاکھ چھین کر فرار

Webdesk

|

14 Jun 2024

کراچی :ڈسٹرکٹ ملیر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے بکروں سے لدا ٹرک اور شہری سے 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے میں کار سوار مسلح ڈاکووں نے بیورپاری کے لاکھوں روپے مالیت کے 65 بکروں سے بھرا ٹرک چھین لیا ، پولیس نے چھینے جانے والا ٹرک لاوارث حالت میں برآمد کرلیا ۔

 تھرپار کے رہائشی متاثرہ بیوپاری رضا اللہ نے سکھن تھانے میں رپورٹ درج کرا دی جس میں اس نے بتایا ہے کہ وہ مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے اور رواں ماہ 10 جون کو قربانی کے بکرے فروخت کرنے لیے بھینس کالونی مویشی منڈی آیا تھا ۔

 13 جون کو میرے بھائی نے تھرپارکر سے قربانی کے مزید 65 بکرے ٹرک میں لوڈ کرانے کے بعد ڈرائیور ظفر سمیت دیگر افراد کے ہمراہ روانہ کیے ۔

 بکروں کا ٹرک جمعرات کی رات سوا تین بجے کے قریب پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا مہران ہائی وے روڈ نزد مکی شاہ درگاہ پہنچ تو سفید رنگ کی کار میں سوار 5 ڈاکوئوں نے ان کی گاڑی کو سائیڈ دیکر رکوایا جس میں سے 2 کے پاس اسلحہ تھا اور انھوں نے ڈرائیور سمیت دیگر افراد کو اتار کر گاڑی میں بیٹھا لیا اور ایک شخص بکروں کی گاڑی لیکر وہاں سے چلا گیا ۔

جبکہ کار میں سوار ڈاکو دونوں ڈرائیوروں اور مزدور کو گھوماتے رہے اور پورٹ قاسم جنگل کے قریب صبح پانچ بجے کے قریب انھیں چھوڑ کر ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوئوں نے ڈرائیوروں اور مزدور سے لوٹ کے دوران نقدی ، موبائل فون ، ڈرائیونگ لائسنس ، اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ سمیت دیگر اشیا بھی چھین لیں دریں ۔

اثنا اسٹیل ٹاون کے علاقے گلشن حدید فیز 2 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں عرفان نامی شہری سے 20 لاکھ روپے چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ متاثرہ شہری عرفان گاڑیوں خرید و فروخت اور پولٹری کا کاروبار کرتا ہے ، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ایک گاڑی کی قیمت ادا کرنے کے لیے وہ جمعہ کی دوپہر نجی بینک سے 20 لاکھ روپے لیکر نکلا تھا کہ ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!