ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے عبداللہ کی لاش حب چوکی سے برآمد
عبداللہ کو گاڑی سمیت آگ لگائی گئی تھی جس کے باعث لاش مکمل جھلس چکی

Webdesk
|
14 Feb 2025
کراچی: پولیس نے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے عبداللہ کی لاش حب چوکی سے برآمد کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے عبداللہ نامی نوجوان کی لاش حب چوکی سے پولیس نے برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق عبداللہ کو گاڑی سمیت آگ لگائی گئی تھی جس کے باعث لاش مکمل جھلس چکی اور ناقابل شناخت ہے۔ارمغان کی نشاندہی پر پولیس نے حب چوکی سے لاش برآمد کی ہے۔
Comments
0 comment