ذہنی معذور ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبح کردیا، ملزمہ گرفتار

ذہنی معذور ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبح کردیا، ملزمہ گرفتار

ملزمہ کا شوہر توحید نجی بینک میں ملازم ہے، افسوسناک واقع کی تحقیقات کے لئے ماں کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیاگیا ہے۔
ذہنی معذور ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبح کردیا، ملزمہ گرفتار

Webdesk

|

19 Dec 2024

نواب شاہ: مبینہ ذہنی معذور ماں نے جڑواں بچوں کو ذبح کردیا پولیس نے قاتل ماں کومل شیخ کو حراست میں لیکر وومین تھانہ منتقل کردیا، ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں ائیرپورٹ تھانہ کے علاقہ وی آئی پی روڈ پر سنگدل ماں نے جڑواں دو کمسن بچوں کے گلے پر چھری پھیردی، پولیس کے مطابق ساڑھے تین سالہ محمد رضا اور  محمد حمزہ موقع پر ہی جابحق ہوگئے۔

 ضابطہ کی کاروائی کے لئے نعشوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او ثناء اللہ پھنور کے مطابق بچوں کے چچا نے بتایاکہ بچوں کی ماں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

  ملزمہ کی چھ سال قبل توحید شیخ سے شادی ہوئی تھی، ملزمہ کا شوہر توحید نجی بینک میں ملازم ہے، افسوسناک واقع کی تحقیقات کے لئے ماں کو آلہ قتل سمیت  حراست میں لے لیاگیا ہے۔

 دوسری جانب تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی زیر حراست کومل شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا بچے ٹیوشن پڑھ کر آئے تھے چھری سے  اپنے بچوں کے گلے کاٹے ہیں، گھر میں کوئی نہیں تھا۔

 الگ الگ کمروں میں چھری سے بچوں کے گلے کاٹے۔جب اس سے اس واردت کی وجہ پوچھی گئی کہ اس نے اپنے بچوں کے گلے کیوں کاٹے ؟

جس پر ملزمہ خاموش رہی اور کوئی جواب نہ دیا۔تاہم پولیس نے تمام پہلوئوں کو مدنظررکھتے ہوئے تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!