دم درود کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پیر گرفتار
پولیس نے ملزم کو خاتون کی شکایت پر گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2024
پنجاب کے دارالحکومت میں تعویز اور دم کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جعلی پیر کا لبادہ اڑھ کر ملزم نصیر احمد نے متعدد خواتین کو تعویز اور دم کے بہانے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اُن کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں۔
پولیس کے مطابق ملزم خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ متاثرہ خاتون نے 15 پر کال کر کے پولیس کو ملزم کے خلاف بتایا اور پھر تھانہ مغلپورہ نے کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات متوقع ہے۔
Comments
0 comment