داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا

داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا

قصبہ کالونی مسلم آباد نمبر 2 گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔
داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا

Webdesk

|

3 Aug 2024

کراچی: قصبہ کالونی مسلم آباد میں داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے سسر کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی مسلم آباد نمبر 2 گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

 ایس ایچ او پیر آباد کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ گل روز ولد شمسی خان کے نام سے کی گئی ہے۔مقتول کو اس کے داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

مقتول کا ملزم داماد قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ہے ، داماد اور سسر میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے ہوئے ہیں ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!