فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا

فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا

نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔
فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا

Webdesk

|

3 Aug 2025

کراچی: گڈاپ کے فارم ہائوس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے چھوٹا گیٹ گبول اسٹاپ بادام باغ کے قریب فارم ہائوس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی کے مطابق متوفی نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوبا، متوفی نوجوان کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!