افسوسناک واقعہ، معمولی تکرار پر 14 سالہ بھائی کی فائرنگ سے 5 سال کا بچہ جاں بحق

افسوسناک واقعہ، معمولی تکرار پر 14 سالہ بھائی کی فائرنگ سے 5 سال کا بچہ جاں بحق

پولیس نے فائرنگ کرنے والے چودہ سالہ بچے کو گرفتار کرلیا، والدین غم سے نڈھال
افسوسناک واقعہ، معمولی تکرار پر 14 سالہ بھائی کی فائرنگ سے 5 سال کا بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2023

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کی تحصیل مٹہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ بھائی نے معمولی تکرار پر پانچ سالہ بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں بھائی کی فائرنگ سے پانچ سال کا کمسن بھائی جاں بحق ہوگیا۔ جس کی شناخت خیات خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق چودہ سالہ قادر نے گھر میں معمولی تکرار پر اپنے پانچ سالہ بھائی حیات خان کو 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کیا جس پر وہ اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

گھر میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کے بعد والدین اور اہل خانہ کی حالت غیر ہے جبکہ ماں اپنے گرفتار بچے کی رہائی کیلیے بھی پریشان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!