گھر کا خرچہ کیوں مانگا؟ شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کرقتل کردیا

گھر کا خرچہ کیوں مانگا؟ شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کرقتل کردیا

اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا
گھر کا خرچہ کیوں مانگا؟ شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کرقتل کردیا

Webdesk

|

17 Apr 2024

جیکب آباد: گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کرموت کی نیند سلا دیا۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں گل محمد میں شوہر عبدالمالک جکھرانی نے گھر کا خرچہ مانگنے پر ٹی ٹی پسٹل کے فائر کرکے اپنی بیوی خورشید خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ  کے حوالے کی گئی، مقتولہ کے والدین کے مطابق ملزم گھر کا خرچہ مانگنے پر ہماری بیٹی کو تشدد کانشانہ بناتا تھا آج اس نے خرچہ مانگنے پر ہماری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گھر کا خرچہ مانگنے کی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!