گھر کے باہر سے اغوا ہونے والے 6 سالہ بچے سے زیادتی
پولیس نے بچے کے بیان کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2024
سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے نور شاہ کالونی میں 6 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے اوباش نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے نورشاہ میں گھر سے باہر اغوا ہونے والا بچہ تشویشناک حالت میں ملا جس پر اہل خانہ نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔
متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل میں اُس کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔
دوران تفتیش بچے نے پولیس کو بتایا کہ اُسے محب علی جتوئی نامی نوجوان نے چیز کے بہانے سے اغوا کیا اور پھر اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بچے اور اہل خانہ کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم محب جتوئی کو گرفتار کرلیا۔
Comments
0 comment