3 hours ago
گھوٹکی میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی گئی
لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، ہم پر وڈیرے نے ظلم کیا ہے۔
Webdesk
|
19 May 2026
گھوٹکی: گھوٹکی میں لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائوں وزیر چاچڑ میں 3 مئی کو 4 ملزمان نے مجھ سے اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، ہم پر وڈیرے نے ظلم کیا ہے۔
Comments
0 comment