گل پلازہ سانحہ، ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئر کراچی

گل پلازہ سانحہ، ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا
گل پلازہ سانحہ، ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئر کراچی

Webdesk

|

25 Jan 2026

کراچی: میئرکراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت تمام وسائل شہریوں پر صرف کرے گی۔بدقسمتی سے شہریوں کے دکھ پرسیاست کی جاتی ہے، گل پلازہ سانحے کے ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات مشہور ترین گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!