گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

وزیر داخلہ کا واقعے پر اظہار افسوس
گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

گلگت کے علاقے شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

حادثہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں گری۔

حادثےمیں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!