غیرت کے نام پر قتل کا بھیانک واقعہ، میاں، بیوی اور 6 سالہ بیٹا قتل

غیرت کے نام پر قتل کا بھیانک واقعہ، میاں، بیوی اور 6 سالہ بیٹا قتل

پولیس کے مطابق مقتولین کو قتل کے بعد لڑکے کے باپ نے فون کر کے لاشیں اٹھانے کی اطلاع دی
غیرت کے نام پر قتل کا بھیانک واقعہ، میاں، بیوی اور 6 سالہ بیٹا قتل

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2025

ضلع ملیر کے علاقے گھگھر پھاٹک سے ملنے والی خاتون، مرد اور 6 سالہ بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ تینوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور مرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، مقتول عبدالمجید نے چند ماہ قبل سکینہ نامی لڑکی سے لاڑکانہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔

تاہم سکینہ کی منگنی پہلے ہی اس کے کزن سے ہو چکی تھی۔ شادی کو خاندان کی "انا" کا مسئلہ بنا لیا گیا، جو کہ اس ہولناک قتل کی بنیاد بن گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات گھریلو دشمنی اور غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ لگتی ہے، افسوسناک واقعہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا۔

تینوں کے قتل کے بعد ملزم کے والد راجا نے خود مقتول عبدالمجید کے بھائی کو فون کرکے اطلاع دی کہ "تمہارے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو مار دیا ہے، آ کر لاشیں لے جاؤ۔"

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جائے وقوعہ پہنچے اور ابتدائی معلومات حاصل کیں جبکہ کرائم سین یونٹ اور ٹینیکل ٹٰموں نے شواہد اکھٹے شروع کیے۔

ایس ایس پی ملیر نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!