حافظ آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

حافظ آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے بجائے درخواست گزار کو قانونی پیچیدگیوں میں الجھایا
حافظ آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

Webdesk

|

26 Jul 2024

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک ہولناک واقعہ میں خاتون کو اس کے شوہر اور بیٹی کے سامنے ڈاکوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان حافظ آباد سے موٹرسائیکل پر چینوٹ جارہا تھا کہ سکھیکے کے مقام پر تین ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور  خاتون کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں اہل خانہ کے سامنے انہیں تینوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جرم کی اطلاع ملنے پر  پولیس اہلکار نے ابتدائی طور پر مجرموں کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کرنے کے بجائے دائرہ اختیار کے تنازع میں الجھے رہے۔

تاہم بعد ازاں ڈی پی او فیصل آباد فیصل گلزار نے مداخلت کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سکھیکے کے ایس ایچ او لقمان چٹھہ کو معطل کر دیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سکھیکے میں ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!