حکومت کا یکم محرم حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا یکم محرم حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان

چاند کی رویت کے مطابق چھٹی دی جائے گی۔
حکومت کا یکم محرم حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2025

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز اور یکم محرم الحرام بسلسلہ شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔  

صوبائی حکومت کے مطابق، یہ تعطیل چاند رؤیت کے مطابق یکم محرم کو ہوگی۔ اگر چاند نظر آ جاتا ہے تو یکم محرم کو سرکاری و نجی اداروں، اسکولوں اور دفاتر میں عام چھٹی ہوگی۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم محرم 1447ہجری کو صوبہ میں عام تعطیل ہوگی جس کا تعین چاند کی رویت کے مطابق کیاجائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تعطیل اسلامی نئے سال کے احترام اور حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے موقع پر دی گئی ہے۔

سرکاری و نجی اداروں کو چاند رؤیت کی تصدیق کے بعد ہی چھٹی کا اعلان کرنا ہوگا۔  عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔  

مذہبی اجتماعات کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔  

خیبر پختونخوا حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند رؤیت اور دیگر اعلانات کے لیے سرکاری ذرائع پر نظر رکھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!