جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا

جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا

متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔
جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا

Webdesk

|

23 Jan 2026

کراچی: جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ، متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ ایک دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعے کے بعد چند بے ضمیر ،مفاد پرست جعل سازوں نے اس سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔

گل پلازہ متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور دکانیں جل جانے کے جھوٹے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

گل پلازہ کے باہر بھی بعض افراد نے جھوٹے دعوے کر کے انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ایک کروڑ معاوضے کے اعلان کے بعد بہت سارے دعوے دار سامنے آئے ، ایک کم عمر بچے ٹک ٹاک پر لائیک کے لئے جھوٹا دعوی کیا کہ میرا بھائی اس سانحے میں لاپتہ ہے، جس کے بعد بچے نے معذرت کی جبکہ ایک خاتون بھی منظر عام پر آئیں اور جھوٹے دعوے کئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!