جامشورو میں بجلی اور چھت گرنے سے 12 سالہ بچے سمیت دو جاں بحق

جامشورو میں بجلی اور چھت گرنے سے 12 سالہ بچے سمیت دو جاں بحق

واقعے میں تین کمسن بچے بھی زخمی ہوئے
جامشورو میں بجلی اور چھت گرنے سے 12 سالہ بچے سمیت دو جاں بحق

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

سندھ کے علاقے جامشورو میں بجلی اور چھت گرنے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو کے گوٹھ ڈولو جوکھیو میں بجلی گرنے سے چالیس سالہ سلیمان جاں بحق ہوگیا جبکہ گوٹھ شوکت پالاری میں بارش کے دوران چھت گرنے سے بارہ سالہ لڑکا کبیر جاں بحق ہوگیا۔

چھت گرنے کے نتیجے میں تین بچے جن میں قدیر ، سبحان اور منیر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ والدین بھی ناگہانی آفت پر حالت غم میں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!