کراچی کے ایک اور شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتیں

کراچی کے ایک اور شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتیں

آتشزدگی میں چار جاں بحق، دو کی شناخت نہیں ہوسکی، 250 دکانیں اور لاکھوں کا مال خاکستر، مال سیل
کراچی کے ایک اور شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

شہر قائد کے ضلع وسطی میں واقع عائشہ منزل پر واقع نجی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ خوفناک صورت حال اختیار کرگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد عمارت کے اندر جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک جھلسا نوجوان سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع عرشی شاپنگ سینٹر میں گدے کی دکان میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

ابتدا میں آگ نے ساتھ والی دکان اور سامنے کھڑی گاڑی کو لپیٹ میں لیا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے شعلے پورے مال میں پھیل گئے اور برابر میں موجود فلیٹوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں شامل رہیں جبکہ واٹر بورڈ نے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مال میں پھنسے افراد کو اسنار کل کی مدد سے نکالا جارہا رہے جبکہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مال میں لوگ موجود ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ فوم کے گدوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، جس نے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق عائشہ منزل کے قریب ایک پلازہ میں بدھ کو لگنے والی آگ رہائشی فلیٹس کی جانب بڑھ رہی ہے۔

کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق عائشہ منزل کے قریب ایک پلازہ میں بدھ کو لگنے والی آگ رہائشی فلیٹس کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ فوم کے گدوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، جس نے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے احمد ایدھی کے مطابق آگ کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی پلازہ میں موجود فرنیچر کی دکانوں میں لگی ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ نے آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کے انخلا کی ہدایت کردی ہے۔

آتشزدگی میں ایک شخص شدید زخمی

عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک شخص جل کر شدید زخمی ہوا جسے امدادی کارکنوں نے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا۔

ایس ایس پی کے مطابق شاپنگ مال کے ساتھ موجود فلیٹ بھی آتشزدگی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ اُن کے انخلا کیلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکین چھت پر پہنچ گئے ہیں۔ 

گورنر سندھ اور نگراں وزیر اعلیٰ کا نوٹس

اُدھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عرشی سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کی اور شہریوں کے باحفاظت انخلا کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کاہ کہ  آگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

نگراںوزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کا عائشہ منزل کے قریب عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے فیڈرل بی ایریا میں قائم شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے آگ  پر قابو فوری پانے کے اقدامات  کی ہدایت کی اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر  کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کا حکم بھی دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر وقوعہ پر پہنچ کر سارے ریسکیو عمل کی خود مانیٹرنگ کریں اور آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جائے تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو، لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچایا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ  نے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیوں  کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا حکم دیا۔

 

آتشزدگی سے تین جاں بحق، دو کی لاشیں عمارت سے ملیں

 کے ایم سی حکام سے ملنے والی بریفنگ کے بعد میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو عملے نے کئی افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا مگر اب تک کی معلومات کے مطابق دو افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آگ پر جلد قابو پایا جائے، آگ لگنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیگی۔

چیف فائر آفیسر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شاپنگ مال کی عمارت میں دو افراد کی لاشیں موجود تھیں جنہیں نکال لیا گیا ہے۔

ایس ایس سول اسپتال نے بتایا کہ آتشزدگی سے متاثرہ دو مریض منتقل کیے گئے، جن میں سے ایک 100 فیصد جھلسا ہوا تھا جبکہ دوسرا زخمی 60 سالہ ہے جس کا جسم چار فیصد جھلسا ہوا ہے۔ 

 

وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کی زیر نگرانی تین رکنی کمیٹی قائم کردی جو آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے مرتکب عناصر کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیٹی کو آئندہ تین دن میں رپورٹ پیش کرنے اور آتشزدگی کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم  دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق انکوائری کمیٹی تین دن کے اندر تمام وجوہات کے ساتھ اپنے سفارشات بھی دے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

چار جاں بحق، دو کی شناخت نہیں ہوسکی

عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال کی دکانوں میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والے 20 سالہ اسامہ سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رضا کے نام سے کی گئی جو کہ منگھوپیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ دیگر 2 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی اور ان کی لاشوں کو چھیپا سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ سے 250 دکانیں اور کروڑوں کا مال جلکر خاکستر، عمارت سیل

آتشزدگی کے باعث عرشی شاپنگ مال کی گراؤنڈ اور میزانائن پر قائم 250 سے زائد زائد دکانیں و گودام اور ان میں رکھے ہوئے بھاری مالیت کے بڑی تعداد میں فوم کے گدے (میٹرس) سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ہدایت پر ایس بی سی اے نے عرشی شاپنگ مال  کی عمارت کو سیل کر دیا اس حوالے سے ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق سیل کرنے کا مقصد کوئی شخص متاثرہ عمارت کے اندر داخل نہ ہوسکے جبکہ کولنگ کے عمل کے بعد ایس بی سی اے کی  ڈیجنرز کمیٹی عمارت کا معائنہ کر کے اپنی رپورٹ مرتب کریگی جسے اعلیٰ حکام کو پیش کیا جائیگا ، ترجمان کے مطابق عمارت کے معائنہ کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ کیا جائیگا کہ متاثرہ عمارت استعمال کے قابل بھی ہے یا نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!