دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا تیسرا نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا تیسرا نمبر

کراچی اور لاہور کی فضا مضر صحت قرار
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا تیسرا نمبر

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

دنیا کے آلودہ ترین شرہوں فہرست میں کراچی ایک بار پھر سے تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی فضائیں آلودہ ہیں، 187 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ  کراچی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین فضاؤں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ہوا میں پریٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 239 ریکارڈ ہوئی ہے۔

انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا فضائی آلودگی کے حساب سے پدوسرے نمبر پر ہے۔جہاں فضا میں 189پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کیے گئے، اسی طرح بھارتی دارالحکومت دہلی181 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔

واضح رہے کہ 150  تا 200 آلودہ، 200 تا 300 آلودہ ترین جبکہ 300سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!