کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچہ قتل

کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچہ قتل

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی زمین پر بکریاں چرانے پر بچے پر فائرنگ کی۔
کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچہ قتل

Webdesk

|

3 Aug 2024

حیدرآباد: کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی زمین پر بکریاں چرانے پر بچے پر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ زمیندار کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

دوسری جانب کشمور میں پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کشمور کے شاہی بازار میں پولیس اہلکار لکھمیر اپنے بیٹے دیوان کے ساتھ موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس اہلکار کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے پر تشدد کے واقعے کی وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر حملے اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!