کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق
8 افراد زخمی، پشاور منتقل کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
30 Nov 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے کمرے میں کھانے کے بعد ایک ساتھ بیٹھنے والے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ایک دم سے چھت کمرے پر گری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جنہوں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے مزید 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں سے ڈاکٹرز نے انہیں پشاور ریفر کردیا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، کمرے کی چھت گرنے سے 13 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
Comments
0 comment