کوہستان، جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت
آفتاب مہمند
|
4 Dec 2023
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں تصویر وائرل ہونے کے بعد جرگے کے حکم پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس نے سگے چچا کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان میں چند روز قبل سوشل میڈیا پر لڑکی کی نامحرم لڑکوں کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد جرگے نے اُسے قتل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی تعمیل والد اور چچا نے کی۔
پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا تھا اس کے علاوہ تین مزید ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مقتولہ کا چچا مفرور تھا جسے اب حراست میں لے کر مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
ڈی پی او مختیار تنولی نے بتایا کہ عدالت نے نے ملزم کو چار روزہ کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔ انہوں نے کیس کے حوالے سے بریفنگ دی کہ مقتولہ کا والد پہلے ہی گرفتار ہے، لڑکی کے چچا اور اسکے والد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر خاندان کے افراد کی مشاورت پر اسے قتل کر دیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق کوہستان پولیس اور ایف آئی اے کا سائبر کرائم ویڈیو کی اپ لوڈنگ پر بدستور تفتیش کر رہا ہے۔ واقعے میں کسی بھی طور ملوث ملزمان کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گئے۔
واضح رہے کہ کوہستان پولیس نے ویڈیو میں دکھائی دینے والی دوسرے لڑکی کی زندگی کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے محفوظ بنایا جبکہ نظر آنے والے لڑکوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
Comments
0 comment