کراچی : شیر شاہ پل پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

کراچی : شیر شاہ پل پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

متوفی کی جیب سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہو سکی
کراچی : شیر شاہ پل پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

Webdesk

|

9 Jan 2026

 کراچی: شیر شاہ پل پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا، شیر شاہ پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری اپنی جان گنوا بیٹھا۔

پولیس نے بتایا کہ شیر شاہ سے بلدیہ جانے والی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی جیب سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہو سکی، جس کے باعث شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور ٹریلر موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ٹریلر میں موجود کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کراچی میں بے قابو ڈمپر اور واٹر ٹینکر شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے یہ ہیوی وہیکلز سڑکوں پر کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں، جس کے سبب شہریوں کی جانیں مسلسل خطرے میں رہتی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گذشتہ برس ٹریفک حادثات میں سات سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

حادثات میں سب سے زیادہ نقصان موٹرسائیکل سواروں اور راہگیروں کو ہوا، جنہیں تیز رفتار گاڑیوں اور ہیوی وہیکلز نے کچلا، اب تک واٹر ٹینکر تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!