23 hours ago
کراچی، ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے مالک کی پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
|
30 Jul 2025
کراچی: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک بنگلے میں کام کرنے والی 18 سالہ گھریلو ملازم نے مالک کے پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، نوجوان گھریلو ملازمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر کے مالک کی پستول سے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
ساحل تھانے کے ایس ایچ او شاہد تاج نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے کا نام عابد مجاہد تھا۔ انہوں نے متوفی کے کزن کے حوالے سے بتایا کہ عابد اپنی زندگی سے "تنگ آ چکا تھا" اور اکثر کہا کرتا تھا کہ وہ "صاحب (گھر کے مالک) کی پستول کی مدد سے اپنی زندگی ختم کر لے گا"۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ کن حالات میں نوجوان نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
Comments
0 comment