کراچی، ڈیفنس تشدد کیس کے ملزم کی گرفتاری پر سوالات اٹھ گئے

کراچی، ڈیفنس تشدد کیس کے ملزم کی گرفتاری پر سوالات اٹھ گئے

ملزم سے تفتیش جاری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی آئی جی
کراچی، ڈیفنس تشدد کیس کے ملزم کی گرفتاری پر سوالات اٹھ گئے

ویب ڈیسک

|

2 Jun 2025

کراچی پولیس نے گزشتہ روز ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے بعد تصویر جاری کی گئی جس میں لاک اپ کی کنڈی کھلی ہوئی نظر آرہی ہے۔

اس کے علاوہ ملزم کے کپڑے، چہرے کی تازگی اور لباس کی نفاست پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پولیس نے ملزم کو خیابان ذوالفقار سے گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اگر متاثرہ سامنے نہ آیا تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا کیونکہ شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کا جرم کوئی معمولی نہیں ہے۔

ڈی جی آئی نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم چاہیے کتنا ہی بااثر ہو اُس کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

دوسری جانب یہ اطلاع بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم سیاسی جماعت کی سیکریٹری اطلاعات کے بہنوئی اور انتہائی بااثر شخصیت ہیں، ایڈورٹائزرنگ کی دنیا میں انہیں انتہائی مضبوط شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!