کراچی، گلستان جوہر بلاک 19 میں آتشزدگی کے بعد دھماکا

کراچی، گلستان جوہر بلاک 19 میں آتشزدگی کے بعد دھماکا

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی
کراچی، گلستان جوہر بلاک 19 میں آتشزدگی کے بعد دھماکا

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2025

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں گاڑی آتشزدگی کے بعد دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 میں سلطان مسجد کے قریب دھماکے میں گاڑی جل کر مکمل خاکستر ہوگئی جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گاڑی مرمتی کام کیلیے مکینک کے پاس تھی، اس دوران پیٹرول رسنے سے آگ لگی اور پھر زور دار دھماکا ہوگیا جس کی آواز گلستان جوہر کے دیگر بلاکس تک سنی گئی۔

واقعے کے بعد فلاحی اداروں کے رضاکار ، ایمبولینس، پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچی۔ فائر بریگیڈ حکام نے بروقت اقدامات کر کے آگ پر فوری قابو پایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!