کراچی، جوڑے کے قتل میں بڑی پیش رفت، مقتولہ کا بھائی ملوث نکلا

Webdesk
|
31 Jul 2025
کراچی: گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سی لاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثنا اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائیگا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ 19جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو جائیگا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ کراچی میں عاصم کا رابطہ احتشام سے بھی ہوا جو پہلے ہی ثنا اغوا کیس میں ملزم ہے، ملزم عاصم او عمران کی تلاش جاری ہے۔
Comments
0 comment