کراچی، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کئی روز بعد گرفتار

کراچی، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کئی روز بعد گرفتار

ملزم نے 26 جنوری کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
کراچی، کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کئی روز بعد گرفتار

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2026

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے کئی روز بعد پکڑ لیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کی انویسٹیگیشن پولیس نے اتوار کے روز ملزم رحمت کی گرفتاری ظاہر کی جس نے مبینہ طور پر 26 جنوری کو ایک کمسن بچی کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم بیکری پر کام کرتا ہے اور وہ واردات کے بعد سے کام پر بھی نہیں ا رہا تھا جبکہ گرفتاری کے ڈر سے مفرور تھا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں ہونے والے دیگر حراسانی کے واقعات میں اس گرفتاری کی مدد سے پیشرفت مل سکے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!