کراچی، خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے والے پرنسپل کو ڈیڑھ سال قید اور 45 ہزار جرمانہ

12 hours ago

کراچی، خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے والے پرنسپل کو ڈیڑھ سال قید اور 45 ہزار جرمانہ

ملزم نے خاتون کو لیگل نوٹس کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کر کے 3 لاکھ روپے بٹورے، فیصلہ
کراچی، خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے والے پرنسپل کو ڈیڑھ سال قید اور 45 ہزار جرمانہ

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2025

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں اور دھمکانے کے مقدمے میں اسکول پرنسپل ملزم کو مجموعی طور پر ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی انعام اللہ پھلپھوٹو نے خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں کرنے اور دھمکانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ 

استغاثہ اسکول پرنسپل ملزم راشد پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔3 دفعات میں ملزم کو 6، 6 ماہ کی سزا سنائی گئی جبکہ عدالت نے مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اس کیس میں ایک سے زائد گواہ کی ضرورت نہیں۔ محکمہ جاتی کارروائی کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم گریڈ 9 کا ملازم تھا، لیکن خود کو پرنسپل ظاہر کرتا تھا۔ یہ بھی ریکارڈ پر ہے کہ ملزم کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے زیرِ اثر مقدمہ تاخیر سے درج ہوا۔

 ملزم متاثرہ خاتون کی عظمت مجروح کرنے کا مرتکب ہوا ہے۔ لہذا تمام دلائل اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو سزا سنائی جاتی ہے۔

 استغاثہ ملزم نے خاتون کو اپنے آفس میں جنسی ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے کاغذات قبضے میں کرکے بلیک میل بھی کیا۔ ملزم نے نازیبا اشارے کیے جبکہ لیگل نوٹسز کے ذریعے اُنہیں مزید بلیک میل کیا۔

 ملزم نے دھوکے سے خاتون سے 3 لاکھ روپے بھی بٹورے۔وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم پر غلط الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ خاتون کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ 

دسمبر میں ہونے والے واقعہ کا مقدمہ تاخیر سے جنوری میں درج کروایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!