کراچی، انکروچمنٹ آپریشن کے دوران گھر کا مالک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا
ویب ڈیسک
|
4 Jan 2025
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع مجاہد کالونی میں انکرچمنٹ آپریشن کے دوران ایک مکین دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی میں عدالتی اسٹے آرڈر ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز سے انتظامیہ نے مکینوں کو متنبہ اور گھر خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیم علاقے پہنچی جن کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
اپنے سالوں سے بسے گھر سے محروم ہونے پر کئی ملین رنجیدہ ہیں، جن میں سے ایک شہری کو صبح ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔
شہری کے انتقال پر علاقہ مکینوں میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔
پڑوسی کے مطابق متوفی کے سوگواران میں اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں۔
Comments
0 comment