کراچی: نوجوان لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کراچی: نوجوان لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی ۔
کراچی: نوجوان لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

Webdesk

|

1 May 2025

کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی ۔

 ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!