کراچی: رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے

کراچی: رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 7 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔
کراچی: رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے

Webdesk

|

3 Oct 2024

 کراچی: شہر قائد میں رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100 افراد کو موت کی نیند سلا دیا، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 7 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)کے مطابق اس سال شہریوں سے اب تک 15 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال 35 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق شہر سے رواں سال 12 سو کے قریب گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، علاوہ ازیں اب تک مختلف واقعات میں 471 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا۔

سرجانی ٹان میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے 2 بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا جبکہ موٹر سائیکل نہ دینے پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!