کراچی، رواں سال کے 24 روز میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 شہری قتل

کراچی، رواں سال کے 24 روز میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 شہری قتل

سکھن میں تیز دھار آلے کے وار سے شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا
کراچی، رواں سال کے 24 روز میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 شہری قتل

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے 24 روز میں ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے لیبر کالونی کریانہ اسٹور کے قریب منگل کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت نکلا جس کے بعد نئے سال 2025 کے پہلے مہینے میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ سکھن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی کو گرفتار کرلیا اس حوالے سے ایس ایچ او سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ بدھ کو لیبر کالونی کریانہ اسٹور کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے قائم الدین نامی شخص قتل ہوا تھا اور اس حوالے سے مقتول بھائی میر دوست نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گھاس کا کاروبار کرتا ہے اور بچوں کو قائد آباد اسپتال لیکر گیا ہوا تھا ل۔

رشتے دار اللہ بخش نے اطلاع دی کہ تمھارے بھائی قائم الدین جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اسے کریانہ اسٹور کے قریب دانش حمائتی نے اپنے دیگر ساتھیوں نیبل اور عدنان نے اسلحے کے زور پر روکا اور اس سے نقدی چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ان افراد نے فائرنگ اور تیز دھار آلے (چھری) کے وار سے قائم الدین کو زخمی کر دیا اور 70 ہزار روپے نقد چھین کر کار میں فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کو رشتے دار میڈیکل لیٹر لیکر جناح اسپتال گئے ، مدعی کے مطابق جب وہ اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کر گیا سکھن پولیس نے مقتول کے بھائی کی جانب سے دیئے گئے بیان کی روشنی میں مقدمہ نمبر 49 سال 2025 بجرم دفعات 397 اور 302 چونتیس کے تحت مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو گرفتار ملزم سے آلہ قتل اور چھینی گئی نقدی کی برآمدگی کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

جاوید ابڑو نے بتایا کہ گرفتار ملزم دانش حمایتی عادی جرائم پیشہ ہے جو چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!