لڑکے کی خواہش مند سفاک ماں نے 9 دن کی بیٹی کو ذبح کردیا

لڑکے کی خواہش مند سفاک ماں نے 9 دن کی بیٹی کو ذبح کردیا

واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا، ملزمہ گرفتار، ڈھٹائی سے جرم کا بھی اعتراف
لڑکے کی خواہش مند سفاک ماں نے 9 دن کی بیٹی کو ذبح کردیا

Webdesk

|

29 Jul 2024

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاشٹرا میں دل دہلا دینے والے واقعے میں بیٹے کی خواہش مند ایک سنگدل اور سفاک ماں نے اپنی 9 دن کی بیٹی کو ذبح کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بائیس سالہ خاتون نے 9 دن کی ننھی پری کو سبزی کاٹنے والی چھری سے خود ذبح کیا اور پھر اس معاملے پر اپنے شوہر کو بھی آگاہ کیا۔

شوہر نے بیٹی کے قتل پر پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کروائی۔ گووندا نامی شہری نے بتایا کہ جب وہ گھر واپس آیا تو 9 دن کی بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ خاتون کمرے میں تھی اور اُس کے ہاتھ میں چھری بھی تھی۔

پولیس نے موقع سے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ بیٹی کی خواہش مند نہیں تھی اس لیے اسے قتل کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!