کراچی، شیر شاہ میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

کراچی، شیر شاہ میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
کراچی، شیر شاہ میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

Webdesk

|

10 Dec 2025

کراچی: شہر قائد میں ڈمپر مافیا بے لگام ہوگئی، شیر شاہ میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روند دیا، حادثے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شیر شاہ پل کے قریب ہیوی ٹریفک کا ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا ہے جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔متوفین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ علی الصبح بھی کراچی میں 4k چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!