کراچی، سال 2025 کے 61 روز میں 152 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

کراچی، سال 2025 کے 61 روز میں 152 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

ٹریفک حادثات میں شہریوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے
کراچی، سال 2025 کے 61 روز میں 152 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2025

شہر قائد میں سال 2025 کے 61 روز میں 152 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر ہیوی ٹریفک، ڈمپر اور واٹر ٹینکر سمیت دیگر ٹریفک حادثات میں 148 شہری جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ روز رات گئے سحری سے پہلے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب ٹرالے کے ڈرائیور نے 54 سالہ شہری طارق ولد شفیع کو کچل کر مار ڈالا، مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ 

ٹریفک حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی لاہرواہی اور ممکنہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔حادثہ کے بعد نامعلوم مشتعل افراد نے ٙٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنادیا۔

پولیس ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ مکینوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کا ڈرائیور فرار یے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!