کراچی کے بہادر نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر دوست کو لٹنے سے بچا لیا

کراچی کے بہادر نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر دوست کو لٹنے سے بچا لیا

واقعہ نارتھ کراچی راجپوت گراؤنڈ کے قریب پیش آیا
کراچی کے بہادر نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر دوست کو لٹنے سے بچا لیا

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2024

نارتھ کراچی میں ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نارتھ کراچی راجپوت گراؤنڈ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین موٹرسائیکل سوار ڈکیتی کی نیت سے پہنچے مگر وہاں موجود نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو دبوچا اور اپنے دوست کو لٹںے سے بچالیا۔

ویڈیو میں نوجوان کو مسلسل شہریوں سے مدد مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن ڈاکوؤں کو پکڑنے کوئی نہیں آیا۔تاہم ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور بہادر لڑکے نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایک روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 27 سالہ الیکٹریشن نعمان ریاض کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا تھا۔

اسٹریٹ کرائمز میں اضافے نے کراچی کے شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں اور رواں سال میں 28 جون تک 81 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں اگر کوئی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!