کراچی کے کھلے گٹر میں ایک اور بچی کے گرنے کا واقعہ

کراچی کے کھلے گٹر میں ایک اور بچی کے گرنے کا واقعہ

ڈپٹی میئر کے حلقے میں پانچ ماہ کے دوران دو بچے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں
کراچی کے کھلے گٹر میں ایک اور بچی کے گرنے کا واقعہ

Webdesk

|

8 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے لیاری میں ایک اور بچی کے کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں وائس چیئرمین کے گھر کے قریب کھلا مین ہول وبال جان بن گیا۔

جمعے کے روز اسکول سے واپس آتے ہوئے بچی وائس چیئرمین اقبال ہنگورو کے گھر کے قریب کھلے گٹر میں گر گئی۔

خوش قسمتی سے وہاں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو گٹر سے نکالا تاہم وہ اس واقعے میں معمولی زخمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی میئر کراچی عبداللہ مراد کے حلقے میں دو بچے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکنے چرانے کا الزام ہیرونچیوں پر عائد کیا اور بچوں کے قتل کا ذمہ داری بھی نشیئوں کو قرار دیا تھا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!