کراچی کے لڑکے کا محبت میں دھوکا، امریکی خاتون کی گورنر ٹیسوری نے کیسے مدد کی؟
Webdesk
|
28 Jan 2025
کراچی امریکا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ خاتون اونیا اینڈریو ابسن ایک لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچیں تو اسکے ساتھ دھوکا ہوگیا۔
خاتون کے مطابق اسکی 19 سالہ لڑکے ساتگ انٹرنیٹ پر بات چیت ہوئی اور پھر یہ محبت میں تبدیل ہوگیا۔ اونیا دو بچوں کی ماں ہے جس نے لڑکے کے دباؤ پر بچے بھی چھوڑ دیے اور گارڈن ایسٹ میں رہنے والے لڑکے کی محبت میں اندھی ہوکر کراچی پہنچیں تھی۔
تاہم، لڑکے کے گھر والوں کو جب اس رشتے کا پتہ چلا تو انہوں نے نوجوان پر زبردست دباؤ ڈالا، جس کے بعد اونیا کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر تنہا چھوڑ دیا گیا۔
خاتون گزشتہ 7 روز سے ایئرپورٹ پر کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھی تھیں جبکہ انکا ویزا بھی ختم ہوگیا تھا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری جب ایئرپورٹ پہنچے تو انہوں نے اونیا کے گرد اکٹھے ہونے والے ہجوم کو دیکھا اور معاملہ کی تفتیش کی۔ انہوں نے نہ صرف اونیا کی کہانی سنی بلکہ فوری طور پر امریکہ واپس جانے کے لیے ٹکٹوں کا بندوبست کر دیا۔
گورنر سندھ نے اس واقعے کو "انسانی ہمدردی کی مثال" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہر انسان مشکل وقت میں دوسرے کا سہارا بنے، چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو"۔ انہوں نے اونیا کو ایئرپورٹ سے محفوظ طریقے سے روانہ کرنے کے لیے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کیں۔
اونیا کا پیغام
تنہائی اور مایوسی کے عالم میں اونیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں نے محبت پر یقین کیا تھا، لیکن اب مجھے احساس ہوا کہ حقیقی زندگی اور آن لائن تعلقات میں فرق ہوتا ہے۔ میں گورنر صاحب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد کی"۔
Comments
0 comment