آپریشن سندور 2 ڈاکیومینٹری حقائق تبدیل نہیں کرسکتی، ترجمان پاک فوج
ویب ڈیسک
|
18 Aug 2026
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بنائی گئی ڈاکیومنٹری کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس اور مبینہ طور پر فلمی انداز میں پیش کی گئی کہانی قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے عسکری کارروائی میں ہونے والی ناکامیوں اور طیاروں کے نقصانات کو چھپانے کے لیے ایک ایسا بیانیہ پیش کیا جو واقعات کے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔
ترجمان کے مطابق ڈاکیومنٹری میں کیے گئے بعض دعوے بھارتی عسکری قیادت کے سابق بیانات اور بعد میں ہونے والی جنگ بندی سے متعلق حقائق سے بھی متصادم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی عسکری کامیابی ثابت کرنے کے لیے کسی فلمی داستان کی ضرورت نہیں، کیونکہ دستیاب شواہد اور واقعات کا ریکارڈ اس حوالے سے خود موجود ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور مستقبل میں کسی بھی عسکری کارروائی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Comments
0 comment