ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا: ٹرمپ

ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا: ٹرمپ

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکا کی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گا۔
ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا: ٹرمپ

Webdesk

|

17 Aug 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکا کی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گا۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ اگر بہادر ایرانی خواتین میں سے کوئی یہ کام کرے تو ان کو اس رقم کا دوگنا انعام ملے گا۔ اور اس کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ فوج کی جانب سے مارکیٹ کے مقابلے میں دوگنا قیمت میں خریدا جائے گا اور میوزیم میں مستقل طور پر آویزاں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کارناموں میں سے ایک آبنائے ہرمز کی پوشیدہ صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہے. ہم اس صلاحیت سے بخوبی آگاہ تھے .لیکن یہ جنگ نہ ہوتی تو یہ اس کی افادیت اس طرح سامنے نہ آتی۔

امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ یہ برتری جنگ کو اس انداز میں ختم کرنے کے لیے بنیادی شرائط میں سے ایک ہے. جس سے ایران پر منڈلاتا ہوا جنگ کا خطرہ ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!