کراچی میں 100 روپے کی شرط پر 12 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی میں 100 روپے کی شرط پر 12 سالہ بچہ جاں بحق

دوسری جماعت کے طالب علم نے شرط لگا کر سرکے کی بوتل پی تھی
کراچی میں 100 روپے کی شرط پر 12 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک

|

30 May 2024

شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں سو روپے کی شرط کی خاطر دوسری کلاس کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کشن معمار میں قائم افغان کیمپ میں 12 سالہ لڑکے نے شرط لگا کر سرکے کی بوتل پی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت بارہ سالہ شاہ محمد کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

نجی اسکول کے پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ نمکو کے دکاندار نے متوفی سے سرکے کی بوتل پینے اور جیتنے پر 100 روپے کی شرط لگائی تھی۔ بچے نے جذبات میں زیادہ مقدار میں سرکہ پی لیا اور اس پر کولڈ ڈرنگ بھی پی اور 1پپ روپے شرط کے جیت کر چلا گیا اس کے بعد اسکی طبعیت خراب ہوئی۔

پرنسپل کے بیان کی روشنی میں پولیس نے نظام الدین کو حراست میں لے لیا ہے، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!